قصور کے واقعے نے پورے ملک کو متاثر کیا ہے: خورشید شاہ

قصور کے واقعے نے پورے ملک کو متاثر کیا ہے: خورشید شاہ


اسلام آباد (24نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے قصور واقعہ کو پنجاب حکومت کی ناکامی قراردے دیا،ان کا کہنا تھا کہ قصور کےواقعے نے پورے ملک کومتاثر کیا ہے، انہوں نے تمام صوبوں کی کارکردگی سے متعلق اعدادو شمار اسمبلی میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.

تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا بتانا چاہیے کہ کس صوبے میں جرائم کی کتنی شرح ہے، جرائم کے اعدادو شمار سے واضح ہوگا کہ کون سی حکومت کتنی ناکام ہے، خورشید شاہ نے کہا کہ پنجاب میں تحفظ کے اقدامات دکھائے جاتے ہیں وہ کہاں ہیں؟ اشتہاروں میں دکھائی جانے والی فورس اب کہاں ہے؟

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ قصور میں نہیں ہر جگہ ہے، یہ واقعہ حکومت کی ناکامی ہے، اس مسئلے کو قرارداد، وعدوں اور تقریروں تک محدود نہ کیا جائے،صرف سزا کافی نہیں، ایسے واقعات روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، ایک ایس پی کو ہٹا دینا کوئی بڑی بات نہیں ہے، یہ پارلیمنٹ نتیجہ مانگے گی، ان ماں باپ کو نتیجہ دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پانچ سال کے عرصے میں ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے لوگ اپنے آپ کو محفوظ سمجھیں، حکومت بالکل ناکام رہی ہے۔ گزشتہ 2 سال میں پنجاب بھر میں 720 ایسے جرائم ہوئے۔

ویڈیو دیکھیں: