نارووال:ن لیگی یوسی وائس چیئرمین نے ضعیف نابینہ خاتون کی زمین ہتھیالی

نارووال:ن لیگی یوسی وائس چیئرمین نے ضعیف نابینہ خاتون کی زمین ہتھیالی


نارووال (24نیوز) نارووال میں ن لیگی وائس چیئرمین یونین کونسل اور محکمہ ریونیوکلرک کے عملہ کی ملی بھگت بوڑھی ضعیف نابینہ خاتون سے 8 کنال 5 مرلے زمین جعل سازی سے اپنے نام کروالی ضیعف خاتون کی درخواست پر محکمہ اینٹی کرپشن نے دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے پر ن لیگی وائس چیئرمین اور محکمہ ریونیوکلرک کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کر دیا۔
نارووال نواحی گاوں جاجووالا کی رہائشی ضعیف بوڑھی نابینہ خاتون رخسانہ کوثر جس کے 3 بچے ہیں 2 بیٹاں اور 1 بیٹا اور وہ بھی معزور ہے رخسانہ اپنے بچوں کے ساتھ ڈی جی اینٹی کرپشن سٹبلشمٹ گوجرانوالہ کی کھلی کچہری میں پیش ہوئی اور بتایا کہ بااثر ن لیگی وائس چیئرمین یونین کونسل شرافت علی نے ریونیوکلرک کلرک عرفان سے مل کر میری زمین جعل سازی سے ہھتیالی ہے ن لیگی وائس چیئرمین شرافت نے دوکھے سے میرے انگوٹھے لگوا کر زمین اپنے نام کروالی ہے برائے مہربانی میری زمین واپس دلوائی جائے اینٹی کرپشن حکام نے انکوائری میں جعل سازی ثابت ہونے پر ن لیگی وائس چیئرمین شرافت علی اور رینو کلرک عرفان قیصر کو گرفتار کرلیا ہے اور مقدمہ درج کر کے ملزمان کو حوالات میں بند کردیا ہے ڈی جی اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نارووال کو ہدایات جاری کر دی ہے کہ غریب نابینہ خاتون کو اس کی زمین واپس دلوائی جائے۔