پاکستان کی انسداد دہشتگردی کے لیے کوششوں کو تسلیم کیا جائے:آرمی چیف


اسلام آباد (24نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو امریکی کمانڈر سنٹرل کمانڈ نے ٹیلی فون کیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف سے امریکی کمانڈر سنٹرل کمانڈ جنرل جوزف کا ٹیلیفون رابطہ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ٹویٹ کے بعد پاکستانی قوم بد گمانی کا شکار ہوئی، ہم امریکی امداد کی بحالی کا مطالبہ نہیں کرتے جبکہ پاکستان کی انسداد دہشتگردی کےلیے کوششوں کو تسلیم کیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے کردار کا احترام اور اعتراف چاہتے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا امریکی امداد کے بغیر بھی انسداد دہشتگردی مہم جاری رکھیں گے۔