رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ فوری آنا چاہیے: جہانگیر ترین

رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ فوری آنا چاہیے: جہانگیر ترین


سرگودھا (24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ ختم نبوت مذہبی معاملہ ہے اسلیے رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ فوری آنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے پیر آف سیال شریف حمید الدین سیالوی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ فوری آنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیر حمید الدین سیالوی سے ملاقات غیر سیاسی ہے۔ قوم کو متحد کرنے کی ضرورت ہے، عوام ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین تحریک انصاف کے رہنماﺅں عامر کیانی اور اسحاق خاکوانی کے ہمراہ پیر آف سیال شریف حمید الدین سیالوی سے ملاقات کے لیے اسلام آباد سے سیال شریف جا رہے تھے کہ راستے میں مندرا کے مقام پر ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔ پائلٹ نے بڑی مہارت کے ساتھ ہیلی کاپٹر کو زمین پر اتار لیا اور اس طرح وہ جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہے۔