زیادتی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، حکمرانوں کو کوئی فکر نہیں: شیخ رشید


قصور (24 نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ زیادتی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، لیکن حکمرانوں کو کوئی فکر نہیں۔

قصور میں ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ زیادتی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، لیکن حکمرانوں کو کوئی فکر نہیں۔ حمزہ شہباز کی منظوری کے بغیر تعیناتیاں نہیں ہوتیں۔ ملک کو بچانے کیلئے فوج کے پاس بھی آخری موقع ہے۔ نواز شریف اور فیملی مزید نہیں رہ سکتی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ گرفتار بے گناہ افراد کو رہا کیا جائے۔ قصور میں مظاہرین پر فائرنگ کی گئی، نواز شریف اور ان کا خاندان نہیں بچ سکتا۔ نواز شریف کی شیخ مجیب الرحمن کے ساتھ ہمدردی ٹھیک بات نہیں۔