زینب سمیت 8 بچیوں سے زیادتی میں ایک ہی شخص ملوث، اہم انکشاف

زینب سمیت 8 بچیوں سے زیادتی میں ایک ہی شخص ملوث، اہم انکشاف


قصور (24 نیوز) زینب قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مبینہ قاتل کا ڈی این اے گزشتہ 6 واقعات سے میچ کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق زینب زیادتی اور قتل کیس میں ڈی این اے مبینہ قاتل سے میچ کر گیا، ماضی میں ہونیوالے 6 واقعات میں ڈی این اے ایک ہی قاتل کا تھا۔

ملزم کی گرفتاری کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہے ہیں۔ ان کا دعوی ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

دوسری جانب 24 نیوز نے زینب قتل کے بعد احتجاج اور ہنگامے کی اندرونی کہانی ڈھونڈ نکالی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ متعلقہ ایس ایچ او کو ہٹایا جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ سابق ڈی پی او نے مظاہرین کو اپنے دفتر بلایا اور مطالبہ مان لیا، لیکن آر پی او ذوالفقار حمید نے ماننے سے انکار کردیا، جس کے بعد فسادات شروع ہوگئے اور صورتحال ساری قوم کے سامنے ہے۔