لاہور: نیب کا پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے گرد گھیرا تنگ


لاہور (24 نیوز) قومی احتساب بیورو لاہور نےعلیم خان کے گرد گھیرا تنگ۔ پارک ویو ولاز اور ریورایج ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی طرف سے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ میں نیب نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو خط لکھ دیا۔ پارک ویو ولاز اور ریور ایج ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات کے لیے نوٹس جاری کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نوٹسزعلیم خان اورایل ڈی کے5افسروں کو جاری کئے جائیں گے۔ علیم خان اور ان کے ہاؤسنگ منصوبوں سے جڑے ایل ڈی اے کے پانچ افسران پٹواری محمد اکرم ، ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم اخترزیدی، ڈائریکٹر شیخ عبدالقیوم سے پوچھ گچھ ہو گی۔

واضح رہے کہ ایل ڈی اے کے افسران راجہ عباس اور خواجہ شوکت جمال کو بھی تحقیقات کا حصہ بنایا جائے گا۔