غیر فعال سیاسی جماعتوں کیخلاف الیکشن کمیشن کی لٹکتی تلوار چل گئی

غیر فعال سیاسی جماعتوں کیخلاف الیکشن کمیشن کی لٹکتی تلوار چل گئی


اسلام آباد (24 نیوز) غیر فعال سیاسی جماعتوں کے خلاف الیکشن کمیشن کی لٹکتی تلوار چل گئی، الیکشن ایکٹ 2017 پر عمل درآمد نہ کرنے والی 284 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی۔

الیکشن ایکٹ 2017 کا کلہاڑا چل گیا، الیکشن کمیشن نے ضابطے پر عمل درآمد نہ کرنے والی 284 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا۔ متاثرہ پارٹیاں سپریم کورٹ میں 30 روز کے اندر اپیل کر سکتی ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان، متحدہ مجلس عمل، نیشنل پارٹی، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل، پاکستان پیپلز پارٹی پیٹریاٹ، سنی تحریک، جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق ضابطے کی زد میں آئیں۔ جمشید دستی کی عوامی راج پارٹی، پاکستان تحریک انسانیت، پاکستان سنی تحریک، سندھ نیشنل فرنٹ، نیشنل پارٹی۔ متحدہ جمہوری وطن پارٹی، پاکستان مسلم لیگ نظریاتی، پاکستان مسلم لیگ زہری کی رجسٹریشن بھی ختم کی گئی۔

ڈی لسٹ ہونے والی جماعتوں سے 2 لاکھ فیس، 2 ہزار کارکنوں کے تصدیق شدہ شناختی کارڈز مانگے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 351 ہے۔