زینب کے قتل پر پوری قوم بے چین ہے: خواجہ عمران نذیر


قصور (24 نیوز) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر اور وزیر تعلیم رانا مشہود خان قصور میں قتل ہونے والی زینب کے گھر پہنچے۔ ننھی زینب کے والد اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کی۔

24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ زینب کے قتل پر پوری قوم بے چین ہے۔ انہوں نے زینب کے والد کو جلد از جلد انصاف کی یقین دہانی کروائی ہے۔

خواجہ عمران نذیر نے مزید کہا کہ جن پولیس اہلکاروں نے مظاہرین پر گولیاں چلائی ان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف پرچہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ اس معاملے کی تعقیقات ابھی جاری ہے اسلیے قبل از وقت کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے خواجہ عمران نذیر اور رانا مشہود قصور نے پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شعیب اور علی کے ورثا میں حکومت پنجاب کی جانب سے 30، 30 لاکھ کے چیک تقسیم کیے تھے۔ دونوں رہنما اب زینب کے گھر والد اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیلئے آئیں ہیں۔