نواز شریف ملنے آئیں تو انکوائری رپورٹ بھی ساتھ لائیں: زینب کا والد


قصور (24 نیوز) زینب کے والد امین انصاری نے کہا کہ نواز شریف ملنے آئیں تو کیس میں اب تک کی پیش رفت کی رپورٹ بھی ساتھ لائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زینب کے والد امین انصاری نے کہا کہ نواز شریف ملنے آئیں تو کیس میں اب تک کی پیش رفت کی رپورٹ بھی ساتھ لائیں۔

پنجاب حکومت کی کوششوں کو دھچکا، زینب کے والد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔

زینب کے والد حکومتی کارکردگی سے مایوس ہیں، کہتے ہیں 3 روز گزر گئے کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے انصاف کی یقین دہانی کروائی تھی اور رابطے میں رہنے کا وعدہ بھی کیا تھا، لیکن انہوں نے بھی کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی ابھی تک مجرم گرفتار ہوا۔