فاٹا انضمام: حکومت مولانا فضل الرحمان کو منانے میں ناکام

فاٹا انضمام: حکومت مولانا فضل الرحمان کو منانے میں ناکام


اسلام آباد (24 نیوز) سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار فاٹا تک بڑھانے کے بل پر حکومت مولانا فضل الرحمان کو منانے میں ناکام۔

جے یو آئی ف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر عبدلقادر بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کی عملداری کا بل ایجنڈے میں شامل نہیں تھا۔ ضمنی قسم کا بل سپیکر صاحب نے جلد بازی میں پاس کروایا اس معاملے کو سینیٹ میں زیر بحث لائیں گے۔

اس موقع پر عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ فاٹا کا انضمام تمام سیاسی جماعتوں کے متفقہ فیصلے کے بعد کریں گے، فاٹا ریفارمز کے پچیس نکات میں سے آج ایک قانون پاس کروایا ہے۔

عبدالقادر بلوچ مزید کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں فاٹا کی صوبائی نشستوں پر انتخابات اور رواج ایکٹ کو روک دیا گیا ہے۔