2020 میں دنیا کی معاشی سپرپاور کونسا ملک ہوگا؟

2020 میں دنیا کی معاشی سپرپاور کونسا ملک ہوگا؟


بیجنگ(24نیوز) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے کہا کہ امریکا کو اس وقت دنیا کی معاشی سپرپاور ہونے کا اعزاز حاصل ہے مگر ایک سال میں یہ اس سے چھین جائے گا اور جب ایسا ہوجائے گا تو پھر وہ کبھی دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر نہیں آسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی ایک تحقیق سامنے آئی، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا کہنا تھا کہ چین 2020 میں امریکا سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت کا اعزاز چھین لے گا، اس تحقیق کے بینک نے جی ڈی پی اور قوت خرید کے پیمانوں کو مدنظر رکھا، اگر قوت خرید کی بات کی جائے تو چین پہلے ہی اس حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت تصور کیا جاتا ہے، مگر جی ڈی پی کے لحاظ سے امریکا بدستور سبقت حاصل کیے ہوئے ہے۔

چینی میڈیا کا کہنا تھا کہ 2020 میں پہلے چین نمبرون کی پوزیشن پر آجائے گا اور پھر 2030 تک بھارت امریکا کو پیچھے چھوڑ کر دوسری بڑی معاشی طاقت بن جائے گا،رپورٹ کے مطابق آنے والی دہائی میں بھارت کا سالانہ جی ڈی پی شرح نمو 6 فیصد سے بڑھ کر لگ بھگ 8 فیصد ہوجائے گی۔