ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کےسالانہ انتخابات 2019کیلئے میدان سج گیا

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کےسالانہ انتخابات 2019کیلئے میدان سج گیا


اسلام آباد(24نیوز)  ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2019 کے لئے ملک بھر کے مختلف شہروں میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

اسلام آباد

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، کل 4ہزار 500 رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے،

 صدارت کے عہدے کے لیے ایڈووکیٹ حسن الیاس کیفی اور چوہدری خانزادہ کے درمیان مقابلہ ہے، نائب صدر کے لیے شبنم رفیق اور طاہر محمود مدمقابل ہیں،  جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے راجہ ارسلان ظہیر اور راجہ یاسر شکیل کا مقابلہ ہے ایڈوکیٹ نوید حیات ملک کو الیکشن کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا ،ذرائع کا کہنا تھا کہ750 خواتین سمیت رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 4500 ہے۔

لاہور

لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات2019 ایوان عدل میں منعقد  کئےگئے،  لاہور بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں صدر کی نشست پر چوہدری اویس احمدقاضی، خواجہ نئیر اور محمد عاصم چیمہ ، نائب صدر  کے لئے اعجاز بسرا، بابر ہمایوں چوہان ، پرویز سلہری، رانا آصف ، رانا محمدنعیم اور عمران ،  سیکرٹری کی سیٹ پر آصف شاکر، ابرارحسین چوہدری، پیر سید فرید الحق چشتی ، ریحان احمد خان ،مدثر بٹ ، ملک عدیل احسان ، ملک مقصود کھوکھر اور نصیر بھلہ ،جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر تحسین طاہرگجر ، راجہ فیصل شہزار، ضرغام وحید بٹ ، میاں اسامہ اور میاں غلام مصطفےٰ ،اور فنانس سیکرٹری اور لائبریری سیکرٹری کی سیٹ پر دو دو امیدوار آمنے سامنے ہیں، بارکےانتخاب میں 8ہزار600وکلا حق رائےدہی استعمال کریں گے۔

کوٹ رادھا کشن

کوٹرادھا کشن بار الیکشن چونیاں انتخابات  میں625 وٹرز اپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے جن میں 50 خواتین بھی شامل ہیں، صدر کی سیٹ پر سردار ناصر ڈوگر اور چوہدری غلام محی الدین بھلر ،  جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر عمران ڈوگر اور صابر پڑھیار مد مقابل ہوں گے ، انتظامیہ کی جانب سے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں .

 رینالہ خورد

 رینالہ خورد میں تحصیل بار ایسوسی ایشن کے انتخابات صدر کی سیٹ پر ڈیموکرٹیک گروپ سےمیاں نعیم بشیر کامیانہ اور جناح الاؤنس گروپ سےاعظم جٹ کے مابین ون ٹو ون مقابلہ ہوگا،  جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر ڈیمو کرٹیک گروپ کی طرف سے رضوان فاروق بھٹی اور جناح الاؤنس کی طرف سے فہد زمان بھٹی مد مقابل ہوں گے۔

گوجرانوالہ

گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن سال2019 /2020  کے لئے8 سیٹوں پر کل 19 امیدوار مدمقابل ہونگے نائب صدر اور سینئیر نائب صدر کے پانچ امیدوار ، جنرل سیکرٹری کے تین امیدوار ، جوائنٹ سیکرٹری فنانس سیکرٹری 4 امیدوار مدمقابل ہونگے گوجرانوالہ کل34 سو67 ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کرے گے۔

 وہاڑی

 وہاڑی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن میں 816 وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے،  الیکشن میں 45 خواتین وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکتی ہیں ، الیکشن میں فرینڈز اتحاد کےشکیل تارڑ جبکہ چوہدری مسعود ہم خیال گروپ کے صدارتی امیدوار ہیں،  جنرل سیکریٹری کی سیٹ پر علی اعجاز اور سجاد الرحمن میں مقابلہ ہے ۔