”دادا“گرفتار

”دادا“گرفتار


کراچی( 24نیوز ) رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے لیار ی گینگ وار کے لاکھوں روپے سر کی قیمت والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

رینجرز نے کراچی میں لیاری کے علی محمد محلہ میں کارروائی کے دوران گینگ وار غفار ذکری گروپ کے ملزم شہزاد عرف فیضو دادا کو گرفتار کرلیا،گینگ اورکے ملزم فیضوکے سرکی قیمت تین لاکھ روپے مقررہے ،لیاری کے علاقے علی محمدمحلہ میں رینجرزنے آپریشن کے دوران لیاری گینگ وارکے اہم کارندے شہزاد عرف فیضو کوگرفتارکرلیا۔

رینجرزترجمان کے مطابق ملزم شہزاد ٹارگٹ کلنگ، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں،قتل اقدام قتل ، بھتہ خوری اغوابرائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہے،ملزم غفارذکری کی ہدایت پر بھتہ نہ دینے والے کیم شاہ کچھی، شاہ جہاں نامی منشیات فروش کے بھائی اور کچھی رابطہ کمیٹی سے تعلق رکھنے والے جمشید اور ذاکر کوبھی اغواءکر کے قتل کرچکاہے۔

ملزم شہزادعرف فیضو کے خلاف بغدادی تھانے میں 25 ایف آئی آر درج ہیں،ترجمان کے مطابق ملزم 2018تک غفارذکری سے رابطے میں رہا ملزم شہزاد عرف فیضو کے سر کی قیمت 3 لاکھ روپے مقرر ہے-