بھارت کے سوا سب پاکستان کی کارکردگی سے مطمئن

بھارت کے سوا سب پاکستان کی کارکردگی سے مطمئن


آسٹریلیا(24نیوز) آسٹریلیا کے شہر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اجلاس میں بھارت کے سوا دیگر تمام ممبران نے پاکستانی اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کےاجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی سیکرٹری خزانہ نے کی، تین روزہ اجلاس میں بھارت کے علاوہ تمام رکن ممالک نے پاکستانی اقدامات کوتسلی بخش قرار ددیا، بھارتی مندوب نے مطالبہ کیا کہ پاکستان لشکرِ طیبہ، جیشِ محمد اور اس قسم کی دیگر تنظیموں کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کو منظرِ عام پر لائے جائیں، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت کے اعتراضات پر دو ٹوک جواب دیا۔

پاکستان نے جو کارروائیاں کی ہیں انہیں عام کیا جائے، بھارتی مندوب کے مطالبے پر پاکستانی وفد نے جواب دیا کہ ایف اے ٹی ایف ہیڈکوارٹر کی سفارشات پر اقدامات کرکے مطلع کیا جاچکا ہے، پاکستانی وفد نے مؤقف اپنایا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف اقدامات عام کرنا یا نہ کرنا پاکستان کا اپنا فیصلہ ہوگا ، اس معاملے پر کوئی دوسرا ملک پاکستان کو ہدایات جاری نہیں کرسکتا،پاکستانی وفد کا مؤقف تھا کہ بھارتی سوالوں کے جوابات 17 فروی کو پیرس کے اجلاس میں فراہم کریں گے۔

ضرور پڑھیں:انکشاف، 24 اگست2019

علاوہ ازیں پاکستانی حکام نے یہ بات بھی واضح کی کہ وہ مخالفین کے کسی زبانی سوال کا جواب نہیں دیں گے لیکن اگر تحریری سوال جمع کروائے گئے تو ان کا جامع جواب دیا جائے گا، جس پر بھارتی وفد نے 28 سوالات ایف اے ٹی ایف میں جمع کروائے، جنہیں پاکستانی وفد کو ارسال کردیا گیا۔