پیرس ایک بار پھر دھماکے سے گونج اُٹھا

پیرس ایک بار پھر دھماکے سے گونج اُٹھا


فرانس(24نیوز)پیرس میں زور دار دھماکے کے نتیجہ میں قدیمی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی، عمارت کے آس پاس کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق فرانس کے دارلحکومت پیرس میں زوردار دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے نتیجہ میں قدیمی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی،عمارت کے پاس کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے، تاحال ابھی اس بارے کو ئی اطلاع موصول نہیں،  دھماکے کی جگہ فائر بریگیڈئر اور ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئی ہیں،  سکیورٹی فورسز سے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔

دھماکے کے وقت سڑک پر موجود لوگ سکتے میں آگئے اور کچھ افراد گلے لگ کر رو پڑے، نزدیکی عمارتیں لرز گئیں متعددکے شیسشے ٹوٹ گئے، حکام نے عوام کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت کی،دھماکے کی نوعیت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔

واضح رہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت متعدد شہروں میں گزشتہ دو ماہ سے ’یلو ویسٹ‘ تحریک کے تحت حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور  یلو ویسٹ تحریک کے تحت آج بھی ہفتہ وار احتجاجی مظاہرہ منعقد ہونا تھا۔