خان صاحب! آپ تو کٹھ پتلی،بے نامی وزیر اعظم ہو:بلاول بھٹو



کوٹری( 24نیوز )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے تو ڈکیٹروں کے ظلم سہے ہیں خان صاحب آپ تو کٹھ پتلی ہو،بے نامی وزیر اعظم ہو،آپ سے بھی ٹکرا جائینگے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کوٹری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب کرکٹ میں ایمپائر کی انگلی چلتی ہے سیاست میں عوام کی مرضی چلتی ہے،آپ کو اقتدار تو مل گیا لیکن آپ اپنی سیاست کے اصول بھلا دئیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے اسلام آباد پر چڑھائی کا فیصلہ کرلیا تو تمھارے جعلی اقتدار میں آخری کیل ٹھونک دینگے،پیپلز پارٹی کے جیالوں کو مت للکارو،آپ باز نہ آئے تو جیالے اپنا آپ دکھا دینگے،آج ملک میں بجلی نہیں،گیس نہیں،سرمایہ کاری نہیں،قرضے پر خودکشی کا فوقیت دینے کا اعلان کرنیوالے قرضہ ملنے پر مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں،آپ کی آنکھوں پر غرور کی پٹی اور دماغ میں نشہ ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer