بھارتی خلائی ادارے نے 2021میں کچھ نیا کرنے کی ٹھان لی

بھارتی خلائی ادارے نے 2021میں کچھ نیا کرنے کی ٹھان لی


نئی دہلی(24نیوز) بھارتی خلائی ادارے کےسربراہ کے سیوان نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ دسمبر 2020 اور جولائی 2021 کے درمیان خلائی مہمات روانہ کر ے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی خلائی ادارے کے سربراہ کے سیوان کا کہنا ہے کہ ان کا ہدف دسمبر 2021 تک خلا میں انسانی مشن بھیجنا ہے، بہت ممکن ہے کہ خلا میں بھیجے جانے والےبھارت کےپہلےمشن میں ایک خاتون خلانورد بھی شامل ہو،خلائی ادارے کے سربراہ نے خبررساں ادارے اے این آئی کو بتایا کہ خلابازوں کی ابتدائی تربیت بھارت میں جب کہ ایڈوانس ٹریننگ روس میں ہو گی۔

واضح رہے کہ پچھلے سال بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی تقریر میں یہ اعلان کیا تھا کہ بھارت 2022 میں اپنے 75 ویں یوم آزادی موقع پر خلا میں جو راکٹ بھیجے گا اس میں بھارت کا ایک بیٹا اور بیٹی بھی سوار ہو گی جو اس سفر میں قومی جھنڈا لے کر جائیں گے۔