دپیکا نے رنویر کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا

دپیکا نے رنویر کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا


ممبئی ( 24 نیوز ) دپیکا نے اپنے شوہر کو لال جھنڈی دیکھا دی، دپیکا نے رنویر سنگھ کے ساتھ فلم ’83‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ ایک ساتھ اب تک تین فلمیں ’رام لیلا‘، ’باجی راؤمستانی‘ اور ’پدماوت‘ کرچکے ہیں لیکن اب دپیکا نے ان کے ساتھ چوتھی فلم ’83‘ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ فلم میں اہلیہ کا کردار بہت مختصر ہے جبکہ یہ فلم مکمل طور پر ہیرو کی زندگی پر مبنی ہے۔ دپیکا کا ماننا ہے کہ وہ اُس فلم میں کام کریں گی جس میں ان کا کردار مضبوط ہوگا۔