کراچی: فوجی زمین سے تمام کاروباری سرگرمیاں ختم کرنے کا حکم

کراچی: فوجی زمین سے تمام کاروباری سرگرمیاں ختم کرنے کا حکم


کراچی(24نیوز) سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق اہم اجلاس ہوا، عدالت نے ملٹری لینڈ سے تمام کاروباری سرگرمیاں ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کوئی کتنا بااثر کیوں نہ ہو غیرقانونی تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی، یہ طے ہے کہ یہ زمینیں خالی ہوں گی۔عدالت نے راشد منہاس روڈ  اور کورنگی روڈ پر قائم عمارتوں کے سامنےپارکنگ ختم کرنے، فٹ پاتھوں اور سروس روڈز سے ٹیبلز اور کرسیاں بھی فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔

 جسٹس گلزار احمد نے حکم دیا کہ ڈالمین مال کلفٹن کے سامنے تعمیر کی گئی دیوار فوری گرائی جاۓ ،کیا دیوار بنا کر خاص لوگوں کیلئے راستہ بنایا گیا ہے؟ سپریم کورٹ نے  کراچی کا ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ ایس بی سی اے سے واپس لینے کا حکم بھی کر دیا۔

سندھ حکومت نے عدالت سے کہا کہ مختلف ادارے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہے جس پر جسٹس گلزار احمد کا تمام اداروں کو تعاون کی ہدایت کردی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔