حکومت عوامی خدمت کے لئے پُرعزم، ایک اور زبر دست سہولت دے دی

حکومت عوامی خدمت کے لئے پُرعزم، ایک اور زبر دست سہولت دے دی


اسلا آباد(24نیوز) پاکستان پوسٹ نے کاروباری افراد کیلئے بیرون ممالک پارسل بھجوانےکی سروس کا آغازکردیا،پہلے مرحلے میں 6 ممالک میں پارسل ارسال کیے جائیں گے.

عوام کیلیے خوشخبری،اب پاکستان پوسٹ کے ذریعے بیرون ممالک تحائف اور پارسل کم قیمت پر بھجوائے جاسکیں گے۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے ای ایم ایس ایکسپورٹ پارسل سروس کا افتتاح کر دیا۔

پہلے مرحلے میں یو اے ای،آسٹریلیا سمیت 6 ممالک کیلئے سروس شروع کی گئی ہے جبکہ لاہور،فیصل آباد اور سیالکوٹ کے شہری پارسل بھجواسکیں گے، مراد سعید کا کہنا تھا کہ جلد 15 ہزار نئے پوسٹ آفس قائم کریں گے، پاکستان پوسٹ ای کامرس کے ذریعے آن لائن شاپنگ کے حوالے سے بھی 25 جنوری تک نیا پروجیکٹ لائے گا۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔