اسد عمر ن لیگ میں آنے کیلئے چکر کاٹتے تھے، حیران کن انکشاف ۔۔۔


اسلام آباد(24نیوز) مہنگائی کےنرالے بیانات پرخواجہ آصف نے وزیرخزانہ کوآڑے ہاتھوں لے لیا۔ٹویٹرپراسدعمر پرتنقیدکرتےہوئے حیران کن انکشاف بھی کردیا۔

یوں توپی ٹی آئی میں بڑے بڑے نابغہ روزگار بیٹھے ہیں لیکن اسدعمر کی توکیاہی بات ہے۔عوام کو بجلی،گیس مہنگی ہونےکےبعدبھی میسرنہیں اوراشیائے ضروریہ کی قیمتیں الگ چیخیں نکلوارہی ہیں۔لیکن موصوف کہتے ہیں غریبوں پرمہنگائی کااثرنہیں پڑا۔جبھی توایساانوکھادعویٰ کرنےپرلیگی رہنماخواجہ آصف سےبھی نہ رہاگیا۔

سوشل میڈیاپرٹویٹ میں کہتے ہیں شکرہے ہم بچ گئے اگراسدعمر ہمارےپاس ہوتےتوہمارے5سال توکیا5ماہ بھی پورےنہیں ہونےتھے۔یہی نہیں خواجہ آصف نےانکشاف کیا کہ جناب اسدعمر پی ٹی آئی میں آنےسےپہلے ن لیگ میں آنےکےلیے چکرکاٹتےتھے لیکن ڈارصاحب کی موجودگی میں ان کی دال نہ گل سکی۔ 

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔