امریکا میں فلیٹس لیکن ٹیکس سکول ہیڈ ماسٹر جتنا ۔ ۔ ۔

امریکا میں فلیٹس لیکن ٹیکس سکول ہیڈ ماسٹر جتنا ۔ ۔ ۔


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم کی بہن کےامریکامیں اثاثوں سےپردہ اٹھانےوالے صحافی احمدنورانی کاکہناہےعلیمہ خان کے ٹیکس دستاویزات کے مطابق ان کی آمدن ایک پرنسپل یا سینئرہیڈماسٹر کےبرابر بنتی ہے جو ان کے اثاثوں سے مطابقت نہیں رکھتی۔

عمران خان کی بہن علیمہ خان کےامریکامیں فلیٹس کی کھوج لگانےوالےصحافی احمدنورانی کاکہناہے امریکا میں جائیدادیں رکھنےوالی علیمہ خان اسکول ہیڈماسٹرجتنا ٹیکس دیتی ہیں۔کپتان کی بہن کی ظاہرکردہ آمدن میں توایک چھوٹاساگھربھی نہیں بن سکتا۔

24نیوزسےبات کرتےہوئے سینئرصحافی احمدنورانی کاکہناتھا کہ باربار پوچھنےکے باوجودعلیمہ خان سےپراپرٹی کی منی ٹریل بتانےپررضامندنہیں۔واٹس ایپ اورای میلزپڑھے جانےکےباوجودجواب نہیں دیاجاتا۔ان کےبیٹوں کی جانب سےبھی تسلی بخش جواب نہیں دیاجارہا۔

احمدنورانی نےمزید بتایا علیمہ خان نےجائیدادپاکستان میں ٹیکس حکام کےسامنے نہیں ظاہرکی۔14سال تک پراپرٹی چھپائے رکھی۔سپریم کورٹ میں پراپرٹی کیس کی سماعت ہے۔سینئرصحافی نےچیف جسٹس سےمطالبہ کیا کہ محبوب اسلم اوراکبرایس بابرکےالزامات پرجے آئی ٹی بنائی جائے۔الزامات کی تحقیقات ضرورہونی چاہیے۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔