پاکستانی سنگر

پاکستانی سنگر" اسمار پیرزادہ" کی دنیا بھر میں دھوم


اسلام آباد(24نیوز) پاکستانی موسیقی میں ایک نئی اینٹری ہوئی ہے۔ اسمار پیرزادہ کا پہلا گانا بھارت کی سب سے بڑی میوزک کمپنی نے ریلیز کر دیاہے۔

دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے پاکستانی فنکاروں کا کوئی ثانی نہیں، اسلام آباد کے رہائشی اسمار نے پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی آواز کا جادو جگا دیا ہے۔ 26 سالہ اسمار کا گایا ہوا گانا مشہور بھارتی میوزک کمپنی نے ریلیز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار رنبیر کپور کو ’’پر‘‘لگ گئے

24نیوز سے بات کرتے ہوئے اسمار پیرزادہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے پاکستانی فنکار کا گانا ریلیز کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔اسمار کے ٹیم ممبرز کا کہنا تھا کہ بہت محنت اور لگن سے یہ گانا مکمل کیا,آنے والی البم میں بھی ملک کا نام روشن کریں گے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔