محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری دیدی

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری دیدی


کراچی(24نیوز) شہر قائد پربادلوں کے بسیرے نے موسم خوشگوار بنا دیا. محکمہ موسمیات نے شہر میں جولائی کے تیسرے ہفتے میں بارشوں کی نوید بھی سنائی ہے. 
کراچی میں آج صبح سے ہی بادلوں نے ڈیراجمائے رکھا   مگربادل ہیں کہ جم کربرسنے کوتیارنہیں.  آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا . محکمہ موسمیات کاکہناہے سمندر کی جانب سے چلنے والی ہوا 12-28 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہےجبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 65 فیصد ہے. 

شہرقائدمیں گرمی کی شدت میں کمی کی نوید سناتے ہوئے محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ مون سون کی بارشوں کا سسٹم شہر میں موجود رہے گا.  ڈائریکٹر میٹ عبد الرشید کا کہنا ہے کہ بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سےہفتہ بھر جاری رہے .  محکمہ موسمیات نے جولائی کے تیسرے ہفتے سے بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے.

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔