آصف زرداری اور فریال تالپور بچ گئے

آصف زرداری اور فریال تالپور بچ گئے


اسلام آباد(24نیوز) سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو الیکشن تک آصف زرداری اور فریال تالپور کو شامل تفتیش کرنے سےروک دیا، چیف جسٹس نےریمارکس دیے کہ کسی کی ساکھ اورعزت نفس متاثرنہیں ہونےدیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے مبینہ جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے  کہ ہر کسی کا  اپنا وقار اور حرمت ہے۔ کسی کی تضحیک نہیں ہونے دیں گے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا ہم نے نہیں کہا تو  ان کا نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا گیا۔ آصف علی زرداری اور فریال تالپور ملزم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لندن واپسی ٹکٹس کے پی این آر جی پر نواز شریف، مریم بھارتی شہری ڈکلیئر

یاد  رہے کہ ایف آئی اے بے نامی اکاؤنٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے، جن میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں، اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں نجی بینک کے سابق صدر حسین لوائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔