حکومت نواز شریف کا استقبال روکنے کیلئے آخری حد تک پہنچ گئی

حکومت نواز شریف کا استقبال روکنے کیلئے آخری حد تک پہنچ گئی


لاہور(24نیوز)  نگران حکومت نے نون لیگی کارکنوں کو نوازشریف کے استقبال روکنے کے لئے آخری حد تک جانے فیصلہ کر لیا ،حکومت کی جانب سے ن لیگ کی مرکزی قیادت کو گھروں میں نظر بند رکھنے کا آپشن پر بھی غور جاری ہے۔

 نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کا جنون،  نگران وزیر داخلہ تمام تر مصروفیات ترک کرکے لاہور چلے گئے۔ نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے آج نیشنل کاونٹر ٹیررزم کی اہم تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنا تھا۔ حکومت کا عوامی استقبال روکنے کے لئے مسلم لیگ نون کی مرکزی قیادت کو گھروں میں نظر بند رکھنے کا آپشن زیر غور  کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی آمد سے قبل لیگی کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 120 سے زائد گرفتار

نگران حکومت نے لیگی کارکنوں کو سزا یافتہ شخص کا استقبال روکنے کے لئے آخری حد تک جانے فیصلہ کیا ہے۔  اسلام آباد اور راولپنڈی سے مرکزی قیادت کے 50 سےزائد رہنماوں کی نظر بند کیا جا سکتا ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔