فاروق ستارکوالیکشن میں کامیابی کا گُر مل گیا

فاروق ستارکوالیکشن میں کامیابی کا گُر مل گیا


کراچی(24نیوز) ایم کیوایم پاکستان کے رہنماڈاکٹرفاروق ستارکوالیکشن میں کامیابی کا گُرمل گیا۔ فاروق ستارنے مصطفیٰ کمال کواپنی فیکٹری کی پروڈکٹ بھی قراردیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں فاروق ستار کو دونوں حلقوں سے الیکشن کیلئے نااہل قرار کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی،الیکشن کمیشن اور پولیس نے بیان حلفی جمع کرادیا درخواست میں لینڈکروزرپربھی اعتراض اٹھایاگیا۔ اس موقع پرمیڈیاسے غیررسمی گفتگومیں فاروق ستارکاکہناتھاکہ الیکشن میں کامیابی ہو گی،مجھے آہستہ آہستہ پتہ چل رہاہےانہوں نے کہا کہ مجھے اب معلوم ہو اکہ مخالف بھی مجھ سے محبت کر تےہیں۔ 
فاروق ستارنے مزیدکہا کہ مصطفی کمال ہمارے اسکول کا طلب علم اورہماری فیکٹر ی سے تیارکردہ ہے میں نے جوبات وسیم اختر کے حوالے سے کہی اس کا حساب پارٹی کریگی انہوں نے عامرخان کے حوالےسےکہاکہ انہوں نے شہداء کی فیملی سے مانگی لی ہے ۔
فاروق ستارنے کارکن جاوید حنیف کی گرفتاری کابھی ذکرکرتے ہوئے نیب کی کارکردگی پرسوالیہ نشان اٹھایا۔ عدالت نے مزیدسماعت 6اگست تک ملتوی کردی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔