ذمہ داران کان کھول کر سن لیں وقت ایک سا نہیں رہتا: شہباز شریف

ذمہ داران کان کھول کر سن لیں وقت ایک سا نہیں رہتا: شہباز شریف


لاہور ( 24نیوز ) سابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ذمہ داران کان کھول کر سن لیں، وقت ایک سا نہیں رہتا۔

سابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ذمہ داران کان کھول کر سن لیں، وقت ایک سا نہیں رہتا۔ کارکنوں کو ایم پی او کے تحت بند کیا جا رہا ہے اور یہ گرفتاریاں انتخابات سے قبل دھاندلی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ انتخابات تک کسی کو گرفتار نہیں کیا جائے گا اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے بھی آج حکم دیا کہ 30جولائی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، اس کے باوجود پنجاب میں ہمارے سیکڑوں کارکن گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بیگم کلثوم نواز کو ہوش آگیا 

 ن لیگ کے صدر کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کا مثالی استقبال کیا جائے گا۔ ہم پاکستان کی خدمت کرنے والے معمار ہیں۔ نوازشریف کے خلاف پراسیکیوشن میں کرپشن کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا۔ مسلم لیگ ن کو دیوار سے لگانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ نیب کورٹ کے فیصلہ کا صفحہ 171 یہ واضح طور پر بتاتا ہے کہ نواز شریف پر کوئی کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوا۔

پڑھنا نہ بھولیں:لندن سے ابوظہبی آنے والی نواز شریف اور مریم نواز کی فلائٹ کینسل 

ان کا مزید  کہنا تھا کہ ہم کل نواز شریف کا استقبال کرنے جائیں گے، اگر مجھے گرفتار کیا تو حمزہ شہباز قافلے کی قیادت کریں گے اور اگر حمزہ  کو بھی گرفتارکر لیا گیا تو سلمان شہباز قیادت کریں گے۔ انھوں نے واضح کیا کہ مریم نواز کو محض اس بات کی سزا دی گئی جو 8 سال پر مشتمل ہے کہ وہ میاں نواز شریف کی معاون تھیں۔ میاں نواز شریف تو وہ انسان ہیں جو اپنی بیمار اہلیہ کو اللہ کے سپرد کر کے واپس آ رہے ہیں۔

 یہ خبر  ضرور پڑھیں:لندن واپسی ٹکٹس کے پی این آر جی پر نواز شریف، مریم بھارتی شہری ڈکلیئر 

سابق وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ جج کا فیصلہ ہے کہ نواز شریف کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں۔ ان پر نا انصافی پر مبنی فیصلہ آیا۔ مریم کو بھی معاونت میں سزا سنائی گئی، بیگم کلثوم نواز موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ ن لیگ کو بد ترین انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito