13جولائی کو شر پسند عناصر کی گرفتاریوں کے حوالے سے حکمت عملی طے

13جولائی کو شر پسند عناصر کی گرفتاریوں کے حوالے سے حکمت عملی طے


لاہور ( 24نیوز )  نگران حکومت نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے استقبال کرنے سے (ن) لیگی کارکنوں کو روکنے کیلئے ایک اور بڑا منصوبہ بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے استقبال سے سینئر لیگی رہنماؤں کیخلاف دہشتگردی مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر رہنماوں کی گرفتاری کے بعد ان کیخلاف انتشار پھیلانے، امن و امان میں خرابی پیدا کرنے کےباعث مقدمات درج کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ذمہ داران کان کھول کر سن لیں وقت ایک سا نہیں رہتا: شہباز شریف 

نگرانوں کے حکم پر لاہور پولیس بھی نواز شریف کے استقبال کو روکنے کیلئے حرکت میں آگئی ہے، اب تک 159 لیگی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا، شہر کے داخلی راستوں پر رینجرز اہلکار  تعینات کردیئے گئے ہیں تاکہ دوسرےشہروں میں رہنے والے لیگی کارکن لاہور میں داخل نہ ہوسکیں۔

پڑھنا نہ بھولیں:بیگم کلثوم نواز کو ہوش آگیا 

  واضح رہے کہ 6 جولائی کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں میاں محمد نواز شریف کو 10 سال ، مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 1 سال قید کی سزاسنائی، نیب نے کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے جبکہ نواز شریف اور انکی صاجزادی تاحال لندن میں موجود ہیں اور انہوں نے بروز جمعہ کو وطن واپس آنے کا اعلان کیا ۔