پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات آج شروع ہونگے

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات آج شروع ہونگے


اسلام آباد (24نیوز) پاکستان اور بھارت   کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا آغاز آج ہو گا ،مذاکرات کا پہلا دور آج اسلام آباد میں ہو گا جس میں انڈیا اور پاکستان کا وفد شرکت کرے گا۔

مذاکرات میں دفتر خارجہ کے حکام بھی شرکت کریں گے، انڈیا اور پاکستان کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا دوسرا دور نئی دہلی میں ہوگا، انڈیا پاکستان ٹریک ٹو مذاکرات کا انعقاد ریجنل پِیس انسٹی ٹیوٹ کے زیرِ اہتمام ہو رہا ہے ،فروری کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی کے بعد یہ مذاکرات اہم ہیں۔

سربراہ آر پی آئی رئوف حسن نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان میں حکومتوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کا پہلا راستہ ٹریک ٹو سفارتکاری ہے، ان مذاکرات کا بنیادی مقصد دونوص ملکوں کے نوجوانوں کو امن کی جانب لانا ہے،  مذاکرات کے پہلے روز دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ لینے کے لیے ورکنگ سیشنز ہوں گے، مذاکرات میں دونوں ملکوں کے سسابق سفرا بھی شرکت کر رہے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer