مبینہ ویڈیو سکینڈل:احتساب عدالت کے جج ارشد ملک معطل



اسلام آباد(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے  احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو فوری ہٹانے کا فیصلہ کرلیا،یہ فیصلہ جج کی مبینہ ویڈیو سامنے آنے پر کیا گیا۔معاملہ وزارت قانون کو بھیجا گیا ۔ جج ارشد ملک کو معطل کردیا گیا وہ فیصلہ چھوڑ کر عدالت سے چلے گئے۔

جج ارشد ملک کو ہٹانے کے لئے عدالتی عملے نے کورٹ روم میں میڈیا کو آگاہ کیا، قائمقام چیف جسٹس کی عدالت میں بتایا گیا کہ جج ارشد ملک کو ہٹانے کے لئے وزارت قانون کو خط لکھا جارہا ہے،وزارت قانون جج ارشد ملک کو عہدے سے برطرف کرنے سے متعلق جلد فیصلہ کرئے گی۔

ذرائع کے مطابق  احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو نیب کورٹ جانے سے بھی روک دیا گیا۔۔ جج ارشد ملک گزشتہ روز ہی اپنے چیمبر  سے اپنا سامان واپس لے گئے تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اب جج ارشد ملک نیب کورٹ داخل نہیں ہوسکتے۔ ارشد ملک کو ہٹانے کے لئے نیب آرڈیننس کی سیکشن فائیو اور آئین کے آرٹیکل 203 کے تحت وزارت قانون کو خط لکھا گیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer