ججوں کیخلاف ریفرنس:وکلا کا یوم سیاہ

ججوں کیخلاف ریفرنس:وکلا کا یوم سیاہ


کراچی(24نیوز)اعلی عدالیہ کے ججز کے خلاف ریفرنس بنانےپر  کراچی کے وکلا نےیوم سیاہ منایا ، وکلا  سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں پیش ہوئے، پاکستان بار ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے کال پر کل مکمل طور ہڑتال کی جائے گی۔

اعلی ٰعدلیہ کے ججز کے خلاف ریفرنس بنانے کےخلاف وکلا ایک بار پھر ایکشن میں آگئے ،سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف ریفرنس بنانے پر  کراچی کے وکلا کی جانب سےعدالتوں میں یوم سیاہ منایا گیا ۔وکلا نے ایک دوسرے کے بازوں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھیں ۔

سندھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں بارز کے رہنما وکلا نے ججز کےساتھ اظہار یکجتی کے کیلئے ہاتھوں میں سیاہ پٹی باندھ کر عدالتوں میں کیسز کی سماعت کی ۔جبکہ کل 13 جولائی سے پاکستان بار سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے کال پوری سندھ کے عدالتوں میں ہڑتال کی جائے گی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer