ملک بھر میں تاجر گروپس نے احتجاج کا اعلان کر دیا

ملک بھر میں تاجر گروپس نے احتجاج کا اعلان کر دیا


کراچی ( 24 نیوز ) ظالمانہ ٹیکس نامنظور ، تاجروں کی کل ملک بھر میں ہڑتال، شٹر ڈائون رہے گا، کئی تنظیموں نے لاتعلقی کا اعلان کردیا، ہڑتالیوں نے منحرف ہونے والے تاجروں کو غداد قرار دے دیا۔

بات ہے آٹھ ہزار ارب اکھٹے کرنی کی،تبدیلی سرکاراپنے دعوے کو سچ ثابت کرنے کیلئے نئی معاشی ٹیم لائی ، پیسے اکھٹے کرنے تو ہیں ایف بی آر نے، چئیرمین شبر زیدی نے ایسے اقدامات اٹھائے تاجر چکرا کر رہ گئے، ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا،تاجروں کو شبر کی بات سمجھ میں نہیں آرہی یا شبر کو تاجروں کی ،بات احتجاج سے نکل کر ملک گیر ہڑتال تک پہنچ گئی۔

تاجر کہہ رہے ہیں ہفتہ کو ہر صورت ہڑتال ہوگی، دکانیں،کاروباری مراکز بند رہیں گے، ظاہر ہے کچھ تنظیمیں حکومت کی حامی ہوتی ہیں جو ہڑتالوں،مظاہروں سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہیں، کراچی میں تو تاجر دوحصوں مین تقسیم ہوگئے ہیں، ای ک گروپ نے ہڑتال کی مخالفت کردی ہے۔

کراچی کی نسبت لاہور میں تاجروں کی کم تعداد ہے جو ہڑتال کے خلاف ہو، زیادہ تر تنظیمیں احتجاج کی طرف جارہی ہیں اور لاہور کے زیادہ تر کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ سب سے زیادہ فیصل آباد کے تاجروں میں اتحاد دیکھنے میں آیا ہے،اطلاعات کے مطابق ملک کے تیسرے بڑے شہر میں مکمل ہڑتال ہورہی ہے۔

ہڑتال سے نہ صرف تاجروں کااربوں روپے کا نقصان ہوگا بلکہ ملکی معیشیت کو بھی دھچکا لگے گا اور وہ معیشت جو غیر ملکی قرضوں پر چل رہی ہے، حکومت کو چاہیے تاجروں کے تحفظات دور کرے اور ملکی معیشت کا پہیہ چلنے دے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer