امام کعبہ کی پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں


مکہ(24نیوز) امام کعبہ نےاہل پاکستان کے حق میں دل سوز دعائیں کی ہیں۔ 

امام کعبہ  ڈاکٹرصالح بن محمد آل طالب ے جمعہ کی نماز کے بعد دعا کرتے ہوئے سب کوحیران کردیا۔ انھوں نے پاکستان کیلئے دل سوز دعائیں کیں، انھوں  نے پاکستان کے حق میں دعا کر کے ثابت کردیا کہ پاکستان ان کے لئے کتنا اہم ہے۔ اب ہم سب کو چاہیے کہ ہم دعا کریں  کہ اللہ سبحانہ وتعالی امام کعبہ کی دعائیں اہل پاکستان کے حق میں قبول فرمالے۔

یا د رہے کہ رواں سال مارچ میں امام کعبہ تین روزہ دورہ پر پاکستان بھی آئے تھے جہاں انھوں نے مختلف شہروں میں خطاب بھی کیے تھے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔