عمران خان کا سعودی عرب میں پرتپاک استقبال، مقدس سرزمین پر ننگے پاؤں اترے

10:55 AM, 12 Jun, 2018

وقار نیازی
Read more!

ریاض (24نیوز) عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے، کپتان کا مقدس سرزمین پر آفیشلز کی جانب سے استقبال کیا گیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچے جہاں ان کا استقبال سعودی عرب کی جانب سے آفیشلز نے کیا ،  کپتان  نے مقدس سرزمین پر اترے تو ننگے پاؤں تھے۔ عمران خان سے جب ننگے پاؤں اترنے کی وجہ پوچھی گئی تو انھوں نے کہا کہ جہاز سے ننگے پاؤں نیچے اس لیے آئے کیوں کہ ایسا امام مالک کیا کرتا تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں: امام کعبہ کی پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں 

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دی ، مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے اور ملکی سلامتی کے لیے دعائیں بھی کیں ، عمران خان آج عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ جائیں گے ۔ 

مزیدخبریں