امریکی صدر اور شمالی کوریا کے سربراہ کی تاریخی ملاقات

امریکی صدر اور شمالی کوریا کے سربراہ کی تاریخی ملاقات


سنگا پور(24نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان میں تاریخی ملاقات ہو گئی۔ دونوں رہنماؤں میں ملاقات ون آن ون ہوئی جو پنتالیس منٹ تک جاری رہی۔


دشمنی ہار گئی، دلوں میں پلنے والی نفرت نے دم توڑ دیا۔ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان دوریاں کم ہونے لگیں۔سنگا پور کےہوٹل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان میں ملاقات ہو گئی۔شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کا ایجنڈا سر فہرست رہا۔


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کو تاریخی قرار دی۔انھوں نے کہا کہ  کم جونگ ان سے ملاقات اعزاز کی بات ہے۔ امید ہے مل کر بیٹھنا رنگ لائے گا۔بات چیت کا نتیجہ شاندار کامیابی کی صورت میں نکلے گا۔ ایک ساتھ کام کرتے رہے تو مسائل حل ہو جائیں گے۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے بھی ملاقات کو اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔انھوں نے کہا  زنجیروں میں جکڑا ہوا تھا۔ آنکھیں اور کان بند کر رکھے تھے۔ پرانی باتیں تعلقات میں رکاوٹ تھیں۔ مستقبل میں ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔