عمران خان کا کراچی سے جیتنا ناممکن ہے:شرجیل میمن

عمران خان کا کراچی سے جیتنا ناممکن ہے:شرجیل میمن


کراچی( 24نیوز )سابق صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان اور شہباز شریف کو انتخابات سے قبل ہی سندھ یاد آتا ہے، عمران خان کا کراچی سے جیتنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے۔
احتساب عدالت عدالت کراچی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں شرجیل انعام میمن نے کہا چوہدری نثار کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ مکافاتِ عمل ہے، کراچی میں عمران خان کا جیتنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں: ایک وکیل نے نو ماہ محنت کی،بدلنا آسان نہیں:نواز شریف

دوسری جانب محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کی ،مبینہ کرپشن ریفرنس کی سماعت نیب کی گواہ زینت جہاں کی عدم حاضری کے باعث بغیر کسی کاروائی کے پانچ جولائی تک ملتوی کردی گئی،، آئندہ سماعت پر گواہ کو حاضری یقینی بنانے کا حکم بھی دے دیا ۔