زینب قتل کیس: مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج


اسلام آباد(24نیوز) سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی.

واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 17 فروری کو زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کو سزا سنائی تھی جس میں مجرم کو 4 مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا گیا تھا جسے  مجرم نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا اور ہائیکورٹ نے 20 مارچ کو اس کی اپیل خارج کردی تھی۔جس کے بعد معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچایا گیا۔

آج سپریم کورٹ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے مجرم عمران کی اپیل پر درخواست خارج کردی۔

 

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔