عید الفطر پر پاکستان میں کون کون سی فلمیں ریلیز ہونگی؟

عید الفطر پر پاکستان میں کون کون سی فلمیں ریلیز ہونگی؟


کراچی ( 24نیوز ) عید کی آمد آمد ہے، ہر طرف خوشیوں کا سماں ہے، اس موقع پر پاکستان فلم انڈسٹری نے پاکستانیوں کے لیے  ایسی فلمیں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے  شہری انٹرٹینمنٹ کے خوب مزے لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلموں پر پابندی سے عید پر پاکستانی فلموں کو کھلا میدان مل گیا،کئی برس بعد عید پر چار پاکستانی فلمیں ریلیز کی جا رہی ہیں۔ ان فلموں میں دِلوں پر راج کرنے والی ہیروئنیں اپنے فن کا جادو جگائیں گی۔ ماہرہ خان کی فلم ”سات دن محبت ان“ میں آپ کو محبت کا چٹ پٹا فارمولا ملے گا، جادوگر کے روپ میں جاوید شیخ منتر پڑھتے نظر آئیں گے، فلم میں چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی صاحبزادی میرا سیٹھی نے بھی انٹری دی ہے۔


عید پر جاوید شیخ بطور ہدایت کار فلم وجود کے ساتھ واپس آرہے ہیں,فلم میں بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ بھی جلوے دکھا رہی ہیں جبکہ بےبی نچدی اپ کو بھی ڈانس کرنے پر مجبور کردے گا۔

عید کی تیسری فلم ”نہ بینڈ نہ باراتی“ میں آپ کو بھرپور کامیڈی دیکھنے کو ملے گی اور بولڈ رومانوی مناظر بھی،نئے فنکاروں پر مشتمل فلم میں عتیقہ اوڈھو ، قوی خان اور محمود اختر بھی موجود ہیں۔

میٹھی عید پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے فلم ”آزادی“ بھی ریلیز کی جا رہی ہے۔ اس فلم میں ”مور“ میں شاندار اداکاری کرنے والی ہیروئن سونیا حسین معمر رانا کے ساتھ نظر آئیں گی۔

 

عیدالفطر پر ان چار پاکستانی فلموں میں سے کون سے فلم اپنے ہدایت کاروں اور اداکاروں کے لئے میٹھی ثابت ہوتی ہے، اس کے لیے بس تھوڑا سا انتظار کرنا ہوگا۔