عام انتخابات، ملک بھر سے انیس ہزار کاغذات نامزدگی جمع


اسلام آباد ( 24نیوز ) عام انتخابات دو ہزار اٹھارہ میں حصہ لینے کیلئے ملک بھر سے انیس ہزار سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی تین سو بیالیس نشستوں کےلئے ساڑھے پانچ ہزار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، امیداروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔ عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ملک بھر سے 19 ہزار 8 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کو سکروٹنی کے لیے موصول ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک وکیل نے نو ماہ محنت کی،بدلنا آسان نہیں:نواز شریف 

قومی اسمبلی کی 342 نشستوں کےلئے 5488 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کو موصول ہوئے۔ قومی اسمبلی کےلئے پنجاب سے 2349، سندھ سے 1308 کے پی کے سے 774، بلوچستان سے 404 اور فاٹا سے 345، اسلام آباد سے 93، جبکہ غیرمسلموں کےلئے 215 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کےلئے 6638، سندھ اسمبلی کےلئے 3457 کاغذات جمع ہوئے۔ کے پی اسمبلی کے لیے 2145، بلوچستان اسمبلی کےلیے 1271  کاغذات جمع ہ وئے۔

پڑھنا نہ بھولیں:عمران خان کا سعودی عرب میں پرتپاک استقبال ،مقدس سرزمین پر ننگے پاؤں اترے 

دوسری جانب امیداروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل بھی جاری ہے۔ایف بی آر، نیب، نادرا اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے امیدواروں سے متعلق رپورٹس الیکشن کمیشن کو موصول ہونا شروع  ہو گئی ہیں۔