شمالی کورین کم جانگ سے ملاقات بے سود،امریکی صدر اپنی ضد پر قائم


سنگا پور( 24نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان سے ملاقات کے بعد بھی اپنی ضد پر قائم رہتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دورہ سنگاپور خوشگواراور اہم رہا ،آج کا دن تاریخی بنانے پر چین کے شکر گزار ہیںتاہم شمالی کوریا پر پابندیاں جاری رہیں گی۔
امن اور خوشحالی کےلئے خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنا ہوگا۔شمالی کوریا کے سربراہ نے بتایا کہ ایٹمی ٹیسٹنگ سائٹ تباہ کی جارہی ہے ،فی الحال شمالی کوریا پر پابندیاں جاری رہیں گی،شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان سے تاریخی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے میں امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے درمیان خصوصی تعلقات قائم ہوئے ہیں،کم جونگ ان نے ثابت کیا کہ مثبت تبدیلیاں لا ئی جا سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی مستقبل کی ترجمانی نہیں کرتا ،ہم نئی تاریخ رقم کریں گے۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ دنیا بہت جلد نئی تبدیلی دیکھے گی۔ جنگ ہر کوئی کرسکتا ہے لیکن امن بہادر لوگ ہی لاسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی کوریا کے سربراہ چاہتے ہیں کہ دنیا کے ساتھ ان کا تعلق قائم ہو۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ دورہ سنگاپورمجموعی طور پر بہت اہم اورخوشگواررہا،آج کے اہم دن کو تاریخی بنانے پر چین کے شکر گزار ہیں ،سربراہ ملاقات کی میزبانی پرسنگاپور کے بھی مشکورہیں، کوریاکا تنازع جلد ختم ہوگا ،شمالی کوریا کے سربراہ نے بتایاہے کہ ایٹمی ٹیسٹنگ سائٹ تباہ کی جارہی ہے ،شمالی کوریاکے سربراہ چاہتے ہیں کہ دنیاکےساتھ تعلقات قائم ہوں،روشن مستقبل کیلئے کم جونگ ان کے دلیرانہ اقدام پر شکرگزار ہوں ،آج کا دن دنیا کی تاریخ میں انتہائی اہم ہے۔

 امریکی صدر اور شمالی کوریا کے سربراہ کی تاریخی ملاقات
انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریامیں ابھی ہمارے 32ہزار فوجی موجود ہیں ،بےشک حریف بھی دوست بن سکتے ہیں ،ہم نئی تاریخ کا آغاز اور اپنی اقوام کیلئے نیادور شروع کرنے کوتیار ہیں۔
ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریاکے جوہری ہتھیار ختم کرنے پراتفاق ہوا ہے،کم جونگ ان بہت قابل، باصلاحیت شخص ہیں، جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ مکمل اور قابل تصدیق ہوگا،کم جونگ ان نے کوریاکو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کاعزم ظاہرکیاہے،کم جونگ ان ایک اہم میزائل تجربہ گاہ تباہ کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں