ٹکٹوں کی تقسیم میں دوستیاں نبھائی جارہی ہیں ، لیگی خواتین کا قیادت پر الزام


لاہور(24نیوز) مسلم لیگ ن کی آنٹیاں ٹکٹوں کی تقسم پر پھٹ پڑیں، قیادت پرخواتین سے دوستیوں کا الزام ، ناراض خواتین کا کہنا ہے کہ باہر سے آنے والوں کے لئے ٹکٹ جبکہ ڈنڈے کھانے والوں کو صرف دلاسے دیئے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  لیگی خواتین کارکنان نےمسلم لیگ ن لاہورکےدفترمیں احتجاج کرتےہوئےالزام عائد کیا  کہ ٹکٹیں دینے میں دوستیاں نبھائی گئیں۔کسی نے اپنے رشتہ دار کو ٹکٹ دیا تو کسی نے دوست کو  دے دیا۔ خواتین نے  خواجہ احمد حسان پر رابعہ فاروقی کو ٹکٹ دلانے کا الزام عائد کیا ہے ، مزید کہا کہ دیرینہ کارکنوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جمائمہ ایک بار پھر عمران کو بچانے کیلئے میدان میں آگئیں

 لیگی خواتین رہنماوں کا مزید کہنا تھا کہ جلسےہم نےکروائے ، بریانی ہم نےکھلائی لیکن ٹکٹس کسی اورکودے دی گئیں۔ احتجاج کرتےہوئے مسلم لیگ ن کی خواتین کارکنان نے کہا کہ ساری زندگی پارٹی کیلئے وقف کر دینےکےباوجود انہیں کوئی صلہ نہیں ملا۔
 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔