پہلی عید سپیشل ٹرین چل پڑی، مسافروں کو لے کرپشاور روانہ


کراچی( 24نیوز )کراچی سے پہلی عید اسپیشل ٹرین مسافروں کو لے کرپشاور روانہ ہوگئی، پاکستان ریلوے نے عید کے دو دن بزرگ شہریوں کے لئے ریلوے کا سفر مفت کردیا ہے۔
تفصیلات میٹھی عید کی میٹھی میٹھی یادیں سمیٹنے کے لئے مسافروں نے عید اسپیشل ٹرین کی ٹکٹ کٹوا لی،مسافروں کا کہنا تھا کہ اپنوں میں عید منانے کا مزہ ہی اور ہے،خصوصی ٹرینز کا چلنا خوش آئند ہے،چودہ بوگیوں پر968 مسافر ہیں،ریلوے کی خصوصی ٹرینز سے 15 لاکھ روپے کی آمدنگی ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عید پر دھماکہ دار آفر، شہری ٹرینوں میں مفت سفر کرینگے

پاکستان ریلویز میں بزرگ شہری عید کے دو دن مفت سفر کرسکیں گے، پشاور کیلئے پہلی عید اسپیشل ٹرین تو روانہ ہوگئی، دوسری عید اسپیشل ٹرین لاہور کے لئے بدھ کے روز صبح 11 بجے روانہ ہوگی۔