کپتان کا ملزم

کپتان کا ملزم "ذلفی" کیلئے ائیرپورٹ پر دھرنا


اسلام آباد(24نیوز) دوسروں کو نصیحت خود میاں فصحیت، عمران خان کی فرمائش پر نگران وزیر داخلہ نے ذلفی بخاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل ) سے نکال دیا۔ ذلفی بخاری کئی مقدمات میں ملوث ہے ۔ ذلفی بخاری کپتان کا قریبی دوست ہے۔

عمران خان عمرہ پر روانہ ہوگئے۔ مقدس سفر پر روانگی سے پہلے تین گھنٹوں تک اسلام آباد ایئرپورٹ پر دھرنا دیئے بیٹھے رہے ۔ اپنے جگری یار ذلفی بخاری کیلئے وہ اُس وقت اُٹھے جب ذلفی بخاری کا نام کپتان کی فرمائش پر ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔جس کے بعد عمران خان خصو صی طیارے پر نورخان ایئر بیس سے خصوصی طیارے میں عمرے کے لیئے روانہ ہوئےذلفی بخاری کیخلاف کئی مقدمات ہیں اسی لیئے اُن کے بیرون ملک جانے پر پابندی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا سعودی عرب میں پرتپاک استقبال ،مقدس سرزمین پر ننگے پاؤں اترے

نگران وزیرداخلہ پر دباو ڈال کر ذلفی بخاری کانام ای سی ایل سے نکلوانے سے ایک بات تو طے ہوگئی کہ حکومتی اداروں نے الیکشن سے پہلے ہی عمران خان کو وزیراعظم تسلیم کرلیا ہے، دوسری یہ کہ کپتان کی یورپ کی مثالوں کا اطلاق صرف اُن کے مخالفین پر ہوتا ہے، خود پر اُن پرنہیں۔

کیا کپتان عوام کو کسی جلسے میں یہ عوام کو یہ بتائیں گے کہ کسی یورپی ملک کا سربراہ بھی اپنے کسی دوست کو ایسی غیرقانونی مراعات دلا سکتا ہے جیسی کہ اُنہوں نے کُچھ نہ ہوتے ہوئے ذلفی بخاری کو دلوائی۔