بجٹ میں ٹیکسٹائل سیکٹر کا  بسترگول

بجٹ میں ٹیکسٹائل سیکٹر کا  بسترگول


اسلام آباد(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کوسب سے زیادہ پارٹی فنڈ دینے والےٹیکسٹائل سیکٹر کا  بجٹ میں بسترگول کردیاگیا۔حکومت نےبجٹ میں ٹیکسٹائل کوزیروریٹڈکی مدمیں چھوٹ ختم کردی۔ اب ٹیکسٹائل سیکٹرتمام ٹیکسزبھی دےگا، اسےسستی بجلی اورگیس بھی نہیں ملےگی۔

وفاقی بجٹ میں برآمدی شعبےکیلئےبڑی مشکلات کھڑی ہوگئیں۔  2011 کا ایس آر او واپس،  ٹیکسٹائل، چمڑے،  کارپٹس، کھیلوں کاسامان اورسرجیکل آئٹمزپر17 فیصدسیلزٹیکس بحال کرنے کی تجویزدےدی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کوسب سے زیادہ پارٹی فنڈ دینے والےٹیکسٹائل سیکٹر کا بجٹ میں بسترگول کردیاگیا۔ حکومت نےبجٹ میں ٹیکسٹائل کوزیروریٹڈکی مدمیں چھوٹ ختم کردی۔  اب ٹیکسٹائل سیکٹرتمام ٹیکسزبھی دےگا اوراسےسستی بجلی اورگیس بھی نہیں ملےگی۔

زیروریٹڈ اسٹیٹس ختم ہونے سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگا جس سے انڈسٹری خطے اور عالمی منڈی میں مقابلے کے قابل نہیں رہےگی۔گذشتہ سال ٹیکسٹائل سیکٹرکوسستی بجلی اور گیس کی فراہمی کےحوالے سے زیروریٹڈکیاگیاتھا تاکہ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اضافہ ہوسکے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer