ملک کے پیشتر حصوں میں زلزلے شدیدجھٹکے



پشاور( 24نیوزخیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زمین لرزاٹھی، ریکٹراسکیل پرزلزلےکی شدت پانچ اعشاریہ چار اورگہرائی 12کلومیٹر ریکارڈکی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مردان، ہری پور، ایبٹ آباد, بالا کوٹ ، مانسہرہ ، شنکیاری، لوئر دیر،سوات ،شانگلہ, کوہستان اور دیگر علاقوں میں زلزلےکے شدیدجھٹکے محسوس کئے،لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا، تا حال کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ 

ذرائع کاکہناتھاکہ ریکٹراسکیل پرزلزلےکی شدت پانچ اعشاریہ چار اورگہرائی 12کلومیٹر ریکارڈکی گئی, زلزلے کا مرکز مانسہرہ سے 37کلومیٹر شمال مغرب تھا اور اس کی گہرائی 12کلومیٹر تھی.

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER