یہ بجٹ نہیں عوام کاخون چوسنے کا نسخہ ہے: مریم نواز

یہ بجٹ نہیں عوام کاخون چوسنے کا نسخہ ہے: مریم نواز


لاہور(24نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر‏ مریم نواز نے وفاقی بجٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ نہیں عوام کاخون چوسنے کا نسخہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی‌صاحبزادی اورمسلم لیگ ن کی نائب صدر‏ مریم نواز   نےوفاقی بجٹ 2019-20 پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا اور ایک بار پھر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، مریم نواز نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ 'یہ بجٹ نہیں، ملکی نااہلوں اور عالمی ساہو کاروں کا تیار کردہ عوام کا خون چوسنے کا نسخہ ہے،مہنگائی، بےروزگاری، غربت کی یہ کالی دستاویز نا اہل حکومت کا ایک اور سیاہ کارنامہ ہے، ان کامزید کہنا تھا کہ ' جو پاکستان کو کئی سال پیچھے دھکیل دے گا اور غریب کا سانس لینا دشوار بنا دے گا۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ' اشیائے خورد و نوش اور ضروریات زندگی مہنگی کرنے والی  حکومت نے آئی ایم ایف بجٹ کے ذریعے اپنی نالائقی کا بوجھ اس غریب طبقے پر ڈالا جو پہلے سے اس نااہل حکومت کی وجہ پریشان حال زندگی گزار رہے ہیں، نالائق اعظم کا ایک ایک دن ملک پر گہرے زخم لگا رہا ہے۔