ہوشیار! کراچی سمیت سندھ بھر میں طوفان کا خدشہ

ہوشیار! کراچی سمیت سندھ بھر میں طوفان کا خدشہ


کراچی ( 24نیوز ) بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ سے بننے والا ڈپریشن سائیکلون میں تبدیل ہوگیا, طوفان کراچی سے 700 کلو میٹر دور ہے، سندھ میں تیز آندھی اور طوفانی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ' وایو 'مزید شدت اختیار کرگیا ہے، سائیکلون 13 اور 14 جون کی درمیانی شب بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرائے گا،طوفان پاکستان کی کسی ساحلی پٹی پر اثر انداز نہیں ہوگا، ٹھٹھہ، بدین، تھرپاراورسندھ کے مختلف شہروں میں تیز آندھی اوربارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ سمندری طوفان ' وایو ' شدت اختیار کر کے کیٹگری ون میں تبدیل ہوگیا،ماہی گیروں کو آج شام سے جمعہ تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کردی گئی، بحیرہ عرب میں بننے والے اس طوفان کو بھارتی محکمہ موسمیات نے وایو کا نام دیا ہے،اس وقت وایو طوفان کراچی سے 700 کلو میٹر دور ہے، وایو طوفان کی رفتار 15 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

وایو طوفان کے باعث کراچی میں گرمی کی شدت میں مزیداضافہ ہوجائے گا، کراچی میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔