شاہینوں کو وسیم اکرم کا مشورہ

شاہینوں کو وسیم اکرم کا مشورہ


ٹاؤنٹن(24نیوز) سابق کپتان اور سوئنگ سلطان وسیم اکرم نے قومی کرکٹ ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف فیلڈنگ اور بیٹنگ پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے میچ کے حوالے سے لیجنڈری وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ موسم ٹیموں کو پریشان کررہا ہے۔ہر چار سال بعد ورلڈ کپ آتا ہے ہر ٹیم کو فیئر چانس ملنا چاہئیے۔اگر انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنی ہے تو پچز سے موسم تک سب کچھ بے اعتبار ہوتا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ گرین وکٹ پر ہوگا، جو بھی پچز ملیں اس کے مطابق کھلاڑیوں کو اپنا کھیل کھیلنا چاہیے۔

وسیم اکرم نے کہا بیٹسمینوں اور بالروں کو آسٹریلیا کے خلاف اپنی حکمت عملی بدلنا ہوگی۔بھارت سے ہار کے بعد آسٹریلیا زیادہ جارحانہ حمکت عملی سے کھیلیں گے۔  پاکستانی ٹیم کو فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دینا ہوگا ۔آسٹریلیا کی باؤلنگ اچھی ہے بیٹسمینوں کو سنبھل کر کھیلنا ہوگا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔